قمرجاوید باجوہ کو توسیع کےلئے ووٹ دینے پر ن لیگ کابیانیہ دفن ہوگیا،کیپٹن صفدر
مریم نواز کے شوہر کی کھری کھری باتیں
فوٹو: فائل
لاہور:مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے شوہرکپیٹن ریٹائرڈ صفدرکی نجی ٹی وی اے آر وائی کو دیئے گئے انٹرویو میں کھری کھری باتیں، اپنی پارٹی پالیسی پر بھی تنقید کی عمران خان پرذاتی حملے کرنے پر بھی ندامت کااظہار کیا۔
انھوں نے کہا سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمرجاوید باجوہ کو توسیع کےلئے ووٹ دینے پر ن لیگ کابیانیہ دفن ہوگیا،کیپٹن صفدر کاکہنا تھا مستقبل میں انھیں مسقبل قریب میں انھیں مریم نواز وزیراعظم بنتی دکھائی نہیں دیتیں۔
داتا دربار پر نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کھل کر پارٹی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی انھوں نے کہا باجوہ کو توسیع کا ووٹ دلانے کےلئے نوازشریف کوورغلایا گیا۔
کیپٹن صفدر نے کہاراجا ریاض سمیت پی ٹی آئی کے منحرف پارلیمنٹیرینز کے ن لیگ سے ہاتھ ملانے سے متعلق سوال کے جواب میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ حالات کیسے ہی ہوں، جیل یا نیب کا سامنا ہو، وفاداری تبدیل نہیں کرنی چاہیے۔
یہ کیا بات ہوئی کہ عمران خان کے ٹکٹ پر جیت کر ہمارے پاس آجاؤ، میں اس کے خلاف ہوں،وفاداری کسی صورت تبدیل نہیں ہونی چایئے۔
ویل ڈن کیپٹن صفدر:اصول پر کھڑے رہو! مشکل حالات میں وفاداریاں نہیں بدلنی چاہیے۔ pic.twitter.com/XCosnWOHLj
— Rai Saqib KharaL (@iRaiSaqib) February 10, 2023
مریم نواز کے شوہر نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ پہلے بہت مضبوط تھا، مگر ہم نے ووٹ کو اس دن بے عزت کردیا جس دن آرمی چیف جنرل باجوہ کو توسیع دینے کے حق میں ووٹ دیا۔
انھوں نے کہا جنھوں نے ووٹ دیا وہ غلط تھا اب یہ ووٹ کو عزت دو کا نظریہ نہیں چلے گا، ہم نے اس نعرے کو دفن کردیا،صرف پرویز رشید اپنے موقف پر کھڑے رہے۔
سوال کے جواب میں کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ اس میں سوائے پرویز رشید کے ن لیگ کا ہر وہ شخص مجرم ہے جس نے ووٹ دیا، تم سب لالچی ہو۔
جب ان سےپوچھا گیا کہ میاں نواز شریف نے توسیع کی مخالفت کیوں نہیں کی؟ جواب میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ نواز شریف کو ورغلایا گیا ، ان سے جھوٹ بولا گیا اور فراڈ کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہی لوگ ورغلاتے ہیں جو جاجاکر نواز شریف کے گھٹنے پکڑتے ہیں کہ ووٹ دیں گے تو یہ ہوجائے گا، نواز شریف کو بتانا چاہیے کہ کس نے یہ غلط فیصلہ کروایا تھا۔
عمران خان کی ذاتی زندگی پر حملہ نہیں کرنا چاہیے تھا، سب میں کمی بیشی ہوتی ہے، ہمارے اندر بھی لوگ ہیں جو تنظیم سازی میں پھنس گئے، کچھ ننگے پکڑے گئے، گند ہر طرف ہے، سیاست کا مقابلہ سیاست سے کرنا چاہیے۔
مریم نواز کے وزیراعظم بننے سے متعلق سوال کے جواب میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ مستقبل قریب میں تو مجھے نظر نہیں آتیں، کیونکہ حالات ایسے ہیں، 2025 میں الیکشن ہوگا، جس کے بعد شہباز شریف کو اگلے 5 سال ملے تو ملک جائے گا۔
Comments are closed.