مریم نواز کاشادی ہال میں پروگرام رکھناپارٹی کو دفن کرنے کے مترادف ہے، مہتاب عباسی
فوٹو : بول نیوز
ایبٹ آباد : مسلم لیگ ن کے نائب صدرسردارمہتاب عباسی نے شہبازشریف اورپی ڈی ایم ملک کوتباہی کی طرف لے کرجارہے ہیں،موجودہ معاشی تباہی کی بڑی ذمہ داری موجودہ حکومت پرآتی ہے.
گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر خیبرپختونخوا نے کہا وزیراعظم شہبازشریف کانام ہرجگہ بدنامی سے لیا جائیگا، عمران کی حکومت ختم کرنا غلط فیصلہ تھا، سارا گند اپنے ذمے لے لیا گیا.
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مہتاب عباسی نے کہا ملکی حالات پر مزید خاموش نہیں رہنا، معیشت تباہی کے دہانے پر ہے، ملک کے فیصلے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کر رہے ہیں، سیاسی جماعتیں صرف اپنے ذاتی مفاد کیلئے کام کر رہی ہیں.
انھوں نے کہا کہ سب جماعتوں میں عقل و دانش والے لوگ پارلیمنٹ میں نہیں جارہے، عوام اب جماعتوں کی غلامی نہ کریں، لوگ گھروں سے نہ نکلے تو شدید طوفان آئے گا، انھوں نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی۔
سردار مہتاب عباسی نے کہاکہ مریم نواز کے ورکرزکنونشن کیلئے دعوت نہیں دی گئی، مریم نواز شریف کی بیٹی ہے، آمد پر احتجاج نہیں کرینگے، مریم نواز کاشادی ہال میں پروگرام رکھناپارٹی کو دفن کرنے کے مترادف ہے، مہتاب عباسی نے مسلم لیگ ن کی صوبائی تنظیم کوبھی تحلیل کرنے کامطالبہ کردیا.
انھوں نے کہا مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت کونہ ہٹایاتوپارٹی ختم ہوجائیگی،صوبے میں ن لیگ کا مکمل خاتمہ ہو چکا،میں پارٹی نہیں چھوڑرہا،پارٹی کے اندررہ کراپنی آوازبلندکرتا رہوں گا۔
Comments are closed.