اسپیکرکا ریڈ سگنل،پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی میں داخل نہ ہوسکے
اسلام آباد: اسپیکرکا ریڈ سگنل،پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی میں داخل نہ ہوسکے، تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی لاہور ہائی کورٹ فیصلہ کے بعد پارلیمنٹ پہنچے تھے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بتادیا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کا نوٹیفکیشن ہم تک نہیں پہنچا جب تک عدالت سے تحریری حکم موصول نہیں ہوتا ارکان قومی اسمبلی ایوان میں داخل نہیں ہوسکتے۔
راجہ پرویزاشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹ ہاوس پہنچنے والے ارکان کے حوالے سے واضح کیا کہ یہ پارلیمنٹ تو آج سکتے ہیں عدالتی فیصلہ ملنے تک ایوان کے اندر داخل نہیں ہوسکتے۔
تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے سپیکر کا موقف سامنے آنے کے بعد اجلاس میں شرکت کا فیصلہ تبدیل کرلیا۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور اسپیکرکے مؤقف کے بعدپی ٹی آئی ممبران نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا اور اب ارکان اسمبلی عدالت کے تحریری فیصلےکی روشنی میں ہی قومی اسمبلی آئیں گے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے عدالت کے تحریری حکم نامے تک پی ٹی آئی ممبران کو اجلاس میں آنے سے روکنے کا کہا ہے۔
اس حوالے سے ایک رائے یہ سامنے آئی ہے ک استعفوں کا معاملہ معطل کے بجائے کالعدم ہوتو ہی پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی میں واپس آئیں گے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بھی ارکان پر صورت حال واضح کردی جس کے بعد پی ٹی آئی کے سابق ممبران پارلیمنٹ لاجز میں واپس چلے گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا تھا اور عدالت نے ان حلقوں میں ضمنی الیکشن بھی روک دیا ہے۔
Comments are closed.