عام انتخابات،پولنگ اسٹیشنز پرتعیناتی کیلئے فوج اور رینجرز اہلکار دینے سے معذرت
اسلام آباد : پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے عام انتخابات،پولنگ اسٹیشنز پرتعیناتی کیلئے فوج اور رینجرز اہلکار دینے سے معذرت کر لی گئی، وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو جی ایچ کیو کے جواب سے آگاہ کردیا.
پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد عام انتخابات انتخابات کے حوالے سے پولنگ اسٹیشنز پر تعیناتی کیلئے فوج اور رینجرز اہلکار دینے سے معذرت کی گئی ہے.
اس کے بعد وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو جی ایچ کیو کے جواب سے آگاہ کردیاہے،وزارت داخلہ کے الیکشن کمیشن کو خط میں پشاور بم دھماکے کا بھی تذکرہ کیا گیا.
وزارت داخلہ کے خط میں کہا گیاہے کہ حالیہ دہشت گردی واقعات کے بعد سیکیورٹی صورتحال ٹھیک نہیں،سیکیورٹی فورسز دہشت گردی سے نمٹنے میں مصروف ہیں.
آپریشن کے باعث سیکیورٹی اداروں کو کہیں اور لگانے کی گنجائش نہیں،دہشت گرد گروپ نے سیاسی جماعتوں کو کھلے عام حملوں کی دھمکیاں دیں.
خط میں کہا گیاہے کہ انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی کے واقعات رونما ہونے کا خدشہ ہے،فوج کے اہلکار مردم شماری کے لئے بھی سیکیورٹی فراہم کریں گے.
صوبائی عام انتخابات اور 64 ضمنی الیکشن کیلئے فورسز کی فراہمی ممکن نہیں،راجن پور ضمنی انتخاب کیلئے رینجرز بطور کوئیک رسپانس فورس دی جاسکتی ہے۔
Comments are closed.