پاکستان انفارمیشن سنٹر کا صحافیوں کیلئے ‘موبائل جرنلزم’ ورکشاپ کا اہتمام
فوٹو: پی آئی ڈی
اسلام آباد: جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کےصحافیوں کیلئے وزارت اطلاعات ونشریات کے زیر اہتمام پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ادارے پاکستان انفارمیشن سنٹر کا صحافیوں کیلئے ‘موبائل جرنلزم’ ورکشاپ کا اہتمام کیا.
ورکشاپ کے پہلے دن یعنی 8 فروری 2023 کو صبح 9 بجے تلاوت قرآن پاک سے آغاز ہوا، ورکشاپ میں کافی تعداد میں مرد و خواتین صحافیوں نے شرکت کی، اس موقع پر سینیئر صحافی و اینکر پرسن وسیم قادری نے بطور ٹرینر ٹریننگ دی۔
اسلام آباد : صحافیوں کیلئے ‘موبائل جرنلزم’ ورکشاپ کے پہلے روز کے اختتام پر شرکاء کا گروپ فوٹو، پی آئی ڈی
وسیم قادری نے ورکشاپ میں شامل شرکاء کو موبائل جرنلزم کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کی اور صحافیوں کو سوشل میڈیا اور دوسرے پلیٹ فارمز کے ذریعے کمانے کے طریقے بتائے۔
وسیم قادری نے ویڈیو ایڈیٹنگ کے طریقہ کار بتائے اور بتایا کہ فوٹوز اور ویڈیوز بناتے وقت کن باتوں و اخلاقیات کو مد نظر رکھنا چاہیے، اگرچہ ورکشاپ میں سیںنئر صحافیوں کو بھی موضوع پر بولنے کیلئے مدعو کیا گیا تاہم وسیم قادری کا ماہرانہ لیکچر پہلے دن کاحاصل تھا۔
سینئر صحافی و ٹرینر وسیم قادری(دائیں) کو صحافی مدثر چوہدری اور پراجیکٹ ڈائریکٹر خصوصی شیلڈ دے رہے ہیں(فوٹو : پی آئی ڈی)
وسیم قادری نے مزید کہا کہ موبائل ویڈیوز و فوٹوز بناتے ہوئے اخلاقیات کا خیال رکھیں اور جب بھی کوئی اپلوڈ کریں کم دورانیے کی ہو اور ایسا کوئی مواد ویڈیو میں نہ ہو جو قابل اعتراض ہو.
انھوں نے اپنے بین الاقوامی صحافتی تجربہ کی روشنی میں فری لانسرز اور آن لائن جرنلزم سے وابستہ صحافیوں کو صحافتی قواعد اور گائیڈ لائنز کو ہر صورت فالو کرنے پر زور دیا.
ورکشاپ میں صحافی وسیم عباسی اور سینئر صحافی اینکر پرسن جاوید چوہدری بھی بطور ٹرینر شریک ہوئے . اس موقع پر جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ آپ لوگ مثبت سوچیں اور موبائل فون کا مثبت استعمال اخلاقیات کے دائرے میں رہتے ہوئے کریں۔
سیںنئر صحافی جاوید چوہدری شیلڈ وصول کر رہے ہیں،(فوٹو : پی آئی ڈی)
جاوید چوہدری نے کہا کہ موبائل فون سے زندگی و معلومات کا حصول آسان ہو گیا ہے
انھوں نے کہا کہ لیپ ٹاپس وغیرہ اب پیچھے رہ چکے ہیں دنیا موبائل پر آ چکی ہے۔ تقریب کے اختتام پر سینیئر صحافی و اینکر پرسن وسیم قادری اور جاوید چوہدری کو اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔
تقریب میں شرکاء کو بہترین ظہرانہ دیا گیا اور شام کی چائے سے تواضع کی گئی۔ ورکشاپ صحافیوں کے لیئے دو دن تک مسلسل جاری رہیں گی جو 9 فروری 2023 کو اختتام پذیر ہو جائیں گی۔
اس سے قبل پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ وہ وزیر اطلاعات کی ہدایت پر صحافیوں کی اہلیت میں اضافہ کیلئے ورکشاپس کا اہتمام کر رہے ہیں جن میں اسلام آباد کے علاوہ کراچی، کوئٹہ، لاہور، پشاور اور گلگت بھی شامل ہیں.
Comments are closed.