لکی مروت میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 12 دہشت گرد ہلاک
لکی مروت: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 12 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والے دہشت گرد ٹانک کی طرف کارروائی کرنے جا رہے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان رات کو مقابلہ ہوا جس دوران گاڑی میں فرار ہوتے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا۔
مقابلے کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے بارہ دہشتگرد مارے گئے دہشتگردوں کی لکی مروت میں موجودگی کا فورسز کو پتہ چلا تھا جس کے بعد دہشتگردوں کی ایک ہفتہ تک مانئیٹرنگ کی گئی۔
آئی ایس پی آر اعلامیہ کے مطابق مقامی عمائدین نے پاک فورسز کے ایکشن کو سراہا ہے
آپریشن کے بعد پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان لکی مروت سے ٹانک کی طرف دہشت گردی کی کارروائی کے لیے جا رہے تھے، پولیس نے راکٹ لانچر سے گاڑی کو نشانہ بنایا.
دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی تاہم پولیس اہلکار محفوظ رہے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں نے دسمبر 2022 میں 6 پولیس اہلکاروں کو شہید کیا تھا.
ادھر ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔پولیس کے مطابق ہتھالہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، 20 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
کوئیک رسپانس فورس کے پہنچنے پر حملہ آور فرار ہو گئے تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Comments are closed.