دیامر میں بس اور کار میں تصادم، 25 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

53 / 100

چلاس: دیامر میں بس اور کار میں تصادم، 25 افراد جاں بحق، متعدد زخمی، حادثہ شتیال کے قریب پیش آیا جس کے بعد دونوں گاڑیاں کھائی میں جاگریں.

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دیامر حادثہ کے بعد مسافر بس سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اندھیرے کے باعث مشکلات درپیش ہیں.

جاری

پولیس کے مطابق مسافر بس گلگت سے راولپنڈی جارہی تھی۔پولیس کے مطابق اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ایس پی دیامر کے مطابق اپر کوہستان میں شتیال ڈپو چوکی کے قریب مسافر بس اور کار میں تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوا اور دونوں گاڑیاں گہری کھائی میں جاگریں۔

شتیال کے قریب مشہ بروم بس اور کار کیساتھ خوفناک تصادم کے بعد بس کھائی میں جاگری ہے زیادہ اموات اور زخمیوں کے خدشہ کے پیش نظر ایس ایس پی دیامر شیرخان نے تمام کو دستیاب ایمبولینسز کو جائے حادثہ کی طرف فوراً روانہ ہونے کی ہدایت کی.

پولیس کے مطابق مشہ بروم کی مسافر بس نمبر 3688 کو حادثہ پیش آیا ہےریسکیو 1122 دیامر کی دو ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کی گئیں۔

Comments are closed.