صوبہ ہزارہ بل تب آگے بڑھے گا جب ایوان کی خالی نشستیں مکمل ہوں گی، احسن اقبال
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن نے کہا ہے صوبہ ہزارہ بل تب آگے بڑھے گا جب ایوان کی خالی نشستیں مکمل ہوں گی، احسن اقبال کی چئیرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف کی قیادت میں ہزارہ ڈویژن کے رہنماؤں سے گفتگو.
سینئیر رہنماء وفاقی وزیر سیفران سینیٹر محمد طلحہ محمود معاون خصوصی وزیراعظم سردار شاہ جہان یوسف،مرکزی کو آرڈی نیٹر پروفیسر سجاد قمر نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات کی.
ملاقات میں صوبہ ہزارہ کے قومی اسمبلی میں زیر التوا ء بل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، انھیں بتایا گیا کہ صوبہ ہزارہ کے قیام کیلئے صوبائی اسمبلی میں دو دفعہ قراردادیں منظور ہوچکی ہیں.
چئیرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف، وفاقی وزیر سیفران سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کی جدوجہد انتظامی بنیادوں پر ہے.
قومی اسمبلی میں گزشتہ تین سال سے صوبہ ہزارہ کا بل زیر التواء ہے۔اس پر فوری اقدامات کیے جائیں۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ قومی اسمبلی میں صوبہ ہزارہ کا جو بل جمع ہوا ہے اس پر ان کے بھی دستخط ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ اس کی حامی ہے تاہم ایوان میں خالی نشستیں مکمل ہو جائیں تو تب اس کو آگے بڑھائیں گے۔مرکزی کو آرڈی نیٹر پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ صوبہ ہزارہ ایک غیر سیاسی مسئلہ ہے۔
انھوں نے کہا اس پر ہم کوئی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنا چاہتے۔تمام قومی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اس پر اپنے وعدوں پر عمل در آمد کریں۔
اس موقع پر ایم این ایز آغا رفیع اللہ،ایم این اے جام خالد مگسی،سابق ایم پی اے سردار ظہور احمد ،سابق نائب تحصیل ناظم سردار لیاقت کسانہ بھی موجود تھے۔
Comments are closed.