پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات میں تعطل، وزارت خزانہ کی امید برقرار
محمد اصغر خان
اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات میں تعطل، وزارت خزانہ کی امید برقرار ہے، ذرائع کے مطابق غیر یقنی صورتحال درپیش پالیسی سطح کے مذاکرات کا فیصلہ نہ ہو سکا.
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو رات گئے تکنیکی سطح مذاکرات کی تصدیق نہ ہوسکی ، وزارت خزانہ,آئی ایم ایف حکام تکنیکی مذاکرات کے خاتمے سے متعلق خاموش ہے.
تکنیکی مذاکرات پیر کو ختم ہوئےیا نہیں؟اس حوالے سے حکام ہاں یا نہ میں جواب دینے سے گریزاں ہیں اور صورتحال ابھی تک واضح نہیں ہے.
آج منگل کو پالیسی سطح مذاکرات شروع ہوں گے یا نہیں؟صورتحال واضح نہ ہوسکی،دوسری طرف وزارت خزانہ حکام کا دعویٰ ہے کہ آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے.
کچھ امور پر اختلافات کے باعث تکنیکی مذاکرات میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا تھا، مالی خسارے, ٹیکسوں,پاور سیکٹر سے متعلق اختلافات کے باعث تکنیکی مذاکرات میں توسیع کی گئی تھی.
Comments are closed.