افتخارنے پنجاب کے نگران وزیروہاب ریاض کوایک اوورمیں6 چھکے ماردیئے
فوٹو: اسکرین گریب پی سی بی
کوئٹہ: پی ایس ایل 8،نمائشی میچ میں افتخارنے پنجاب کے نگران وزیروہاب ریاض کوایک اوورمیں6 چھکے ماردیئے،فاسٹ باولروہا ب ریاض آخری اوور میں محمد افتخارکے سامنے بے بس ہوگئے۔
کوئٹہ کے بگٹی سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 3 رنز سے شکست دے دی۔
پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 184 رنز بنائے۔
افتخار احمد نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 50 بالز پر 94 رنز بنائے، انہوں نے وہاب ریاض کو ایک اوور میں 6 گیندوں پر 6 چھکے لگانے کا بھی کارنامہ سرانجام دیا۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1622218740527169540?t=WozMQWJxYXgLk0pEWg-ObA&s=19
کوئٹہ گلیڈی ایٹرکے خوشدل شاہ 36 اور بنگلزئی 28 رنز بنا کر نمایاں رہے، پشاور زلمی کے وہاب ریاض نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
پشاور زلمی 185 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنا سکی۔
کپتان بابر اعظم 23 اور شاہد آفریدی 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد حارث 53 رنز بنا کر نمایاں رہے،اسٹڈیم میں داخل نہ ہوسکنے پر باہر کھڑے تماشائیوں میں کچھ دیر بد نظمی بھی ہوئی
Comments are closed.