سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کے انتقال پر عسکری قیادت کا اظہارِ افسوس
راولپنڈی: سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کے انتقال پر عسکری قیادت کا اظہارِ افسوس، جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے.
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں مسلح افواج کے سربراہ نے پرویز مشرف کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی کہ اللہ مشرف کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے۔
واضح رہے کہ 79 سال کی عمر میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف آج (5 فروری) کو دبئی میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
سابق صدرکی طبعیت رات کو بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں فوری طور پر امریکن اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ 79 برس کی عمر میں فجر کے وقت انتقال کرگئے۔
Comments are closed.