عمران خان کی جیل بھروتحریک میں سب سے پہلے جیل میں کون جائے گا؟
لاہور: عمران خان کی جیل بھروتحریک میں سب سے پہلے جیل میں کون جائے گا؟ تحریک انصاف کی قیادت نے یہ فیصلہ کر لیا ہے یہ بھی کہ کب اور کیسے شروع کی جائیگی.
ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی کے اہم رہنماوں کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا ہے جس میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان جیل بھرو تحریک کب سے شروع کرینگے ،اہم مشاورت کی جائے گی.
پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے حکمت عملی کیا ہونی چاہیے ؟ لاہور کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں.
عمران خان کی طرف سے پارٹی رہنمائوں کو پیر کے روز زمان پارک لاہور پہنچنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں کیونکہ جیل بھرو تحریک کا پارٹی کے پانچ اہم رہنماوں کو اعتماد میں لیکر اعلان کیا.
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں جیل بھرو تحریک میں چاروں صوبوں کے ضلعی عہدیداران گرفتاریاں دیں گے پیر کے روز پارٹی اجلاس میں عمران خان قیادت کو اہم ٹاسک سونپیں گے.
تاریخ کا اعلان تو نہیں کیا گیا تاہم جیل بھرو تحریک کے آغاز کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع،عمران خان 14 فروری کے بعد کی کسی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے، تاریخ دے سکتے ہیں.
Comments are closed.