حکومت آئی ایم ایف کو مذاکرات میں تا حال قائل کرنے میں ناکام ہے
ریاض تھہیم
اسلام آباد: حکومت آئی ایم ایف کو مذاکرات میں تا حال قائل کرنے میں ناکام ہے اور آئی ایم ایف نے سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کو مسترد کر دیا ہے.
ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ان سطور کے اندراج تک توانائی کے شعبے سے متعلق تحفظات برقرار ہیں اور آئی ایم ایف نے سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کو بھی تسلیم نہیں کیا گیا.
آئی ایم ایف کی طرف دباؤ آنے کے بعد حکومت کا نظرثانی شدہ سرکلر ڈیٹ پر نظر ثانی کا کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ جاری مزاکرات میں کوئی اچھی خبر مل جائے.
ذرائع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان سرکلر ڈیٹ پلان کا از سر نو جائزہ لے کر آئی ایم ایف کو دوبارہ پیش کریگی تاکہ اعتراض ختم کیا جا سکے.
آئی ایم ایف کا برآمدی شعبہ کیلئے سبسڈی ختم کرنے کا دو ٹوک مطالبہ ہے اسی طرح ذرائع کہتے ہیں آئی ایم ایف وفد بجلی اور گیس مہنگی کرنے کی شرط پر اڑ گیا.
آئی ایم ایف کی جانب سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ ٹیکسوں کا شارٹ فال ہر صورت پورا کیا جائے، نئے ٹیکس لگا کر 7470 ارب روپے کا شارٹ فال پورا کیا جائے.
Comments are closed.