پاکستان کی آئل ریفائنریزمیں صرف 10 دن کاخام تیل باقی ،حکومت کو آگاہ کردیاگیا
اسلام آباد:پاکستان کی آئل ریفائنریزمیں صرف 10 دن کاخام تیل باقی ،حکومت کو آگاہ کردیاگیا ،پٹرولیم مصنوعات میں ظالمانہ اضافہ کے باوجود ایک اور بری خبر سامنے آگئی۔
ریفائنری کی طرف سے وزارت توانائی کو خط لکھ کر صورتحال سے آگاہ کردیا گیاہے اور کہا ہےکہ ریفائنری 10 فروری سے خام تیل کا جہاز آنے پر پیداواری عمل شروع کرے گی۔
نجی ٹیم جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اطلاعات کے مطابق آئل سیکٹر میں کمپنیز کو پیٹرول کی درآمد کیلئے ایل سی کھولنے میں شدید رکاوٹ کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ سابقہ بائیکو ریفائنری ’’سِنرجی کو‘‘ میں صرف 3 سے 4 دن کا خام تیل کا ذخیرہ موجود تھا
ملک بھر کی زیادہ تر آئل ریفائنریز میں 10 دن یا اس سے کم عرصے کا خام تیل باقی رہ گیا، ڈالر کی عدم دستیابی اور لاجسٹک چین میں رکاوٹ کے باعث ’’سِنرجی کو‘‘ریفائنری 8 دن کیلئے بند کردی گئی۔
واضح رہے وزیر خزانہ نے اسی ہفتے پٹرول کی قیمت میں30 روپے فی لیٹر اضافہ کیاہے اور ذرائع کا کہناہے کہ حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پر 15 تاریخ کو مزید پٹرول مہنگا کرے گی۔
Comments are closed.