دہشت گردوں کیخلاف انٹیلیجنس آپریشن، افغانستان کیساتھ معاملہ اٹھانے کیلئے وفد بھیجنے کا فیصلہ
پشاور: ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردوں کیخلاف انٹیلیجنس آپریشن، افغانستان کیساتھ معاملہ اٹھانے کیلئے وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا، سیاسی قیادت کا فورسز کے ساتھ مکمل کھڑے ہونے کاعزم۔
پشاور کے گورنر ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، فیصلوں پر عمل کیلئے سیاسی قیادت کو بھی ذمہ داری لینا ہو گی.
اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی، وفاقی وزرا اور وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی، وزیراعظم اور دیگر شرکاء کو امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سفارتی وفد افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا، سفارتی وفد افغان حکومت سے دوٹوک بات کرے گا، افغان حکومت کے سامنے کالعدم تنظیم کی کارروائیوں کے ثبوت رکھے جائیں گے.
اجلاس میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیس آپریشن کا بھی فیصلہ ہوا، خاص کر جیسے قبائلی اضلاع یا بلوچستان میں کئے جاتے ہیں تاکہ عام شہری ڈسٹرب نہ ہوں.
اجلاس میں موجودہ صورتحال میں ملٹری کورٹس دوبارہ فعال کرنے پر بھی غور کیا گیا، ملٹری کورٹس کے حوالے سے تجویز آل پارٹیز کانفرنس میں رکھی جائے گی، سیاسی قیادت نے فورسز کے ساتھ مکمل طور پر کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔
ایپکس کمیٹی اجلاس کے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پشاورپولیس لائنز مسجد میں ہونے والے خود کش حملے اور اس کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا.
گزشتہ روز وزیراعظم کی صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا، جس میں شرکت کیلئے وزیراعظم شہبازشریف پشاور روانہ ہوئے.
خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے آج ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلا ئی گئی.
ذرائع کے مطابق ایاز صادق نے اسد قیصر اور پرویز خٹک سے رابطہ کیا ہے اور انھیں وزیر اعظم کی طرف سے ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے.
اجلاس میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سمیت سیاسی مشران اور چیف منسٹرز بھی شرکت کرینگے،اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز نے بھی شرکت کی. ایپکس کمیٹی اجلاس میں امن و امان دہشتگردی اور دیگر متعلقہ امور کے حوالے سے فیصلے کیے گے.
دہشتگردی کی روک تھام کے حوالے سے بھی سخت فیصلے کیے گے جبکہ سی ٹی ڈی اور پولیس کو مزید احیتارت اور اپ گریڈیشن بھی کی جاےگی.
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے، ایپکس کمیٹی دہشتگردوں کیخلاف ٹارگیٹڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
اجلاس میں دہشتگردی میں ملوث عناصر،سہولیت کاروں اور ٹھکانوں کی تازہ لسٹ بھی پیش کیا جائے گا، ایپکس کمیٹی میں مشترکہ لائحہ عمل طے ہوا من و عن عمل درآمد کیا جائے گا.
دہشتگردوں کی نیٹ ورک کی مکمل خاتمے تک تمام ادارے ایک دوسرے کے ساتھ بروقت انفارمیشن شئیر کرینگے،تمام ادارے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ کارروائیاں کریں گے.
Comments are closed.