ممنوعہ فنڈنگ، تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن فیصلہ کیخلاف درخواست خارج

50 / 100

اسلام آباد: ممنوعہ فنڈنگ، تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن فیصلہ کیخلاف درخواست خارج، اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کے فیصلے کو درست قرار دے دیا.

عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر مختصر فیصلہ سنایا۔ ہائیکورٹ نے کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ اور پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا عمل بھی درست قرار دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالتی بینچ میں چیف جسٹس ہائی کورٹ عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔

عدالت نے تحریک انصاف کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ درست قرار دے دی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا عمل بھی درست قراردیا گیا ہے ۔

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ چیلنج کر رکھی تھی۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا 2 اگست کو سنایا گیا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 2 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے خلاف 2014 سے زیر التوا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا تھا کہ یہ ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ حاصل کی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 2 اگست کو سنائے گئے فیصلے کی روشنی میں عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کر کے 23 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Comments are closed.