صحافی عمران ریاض کو آج عدالت پیش کیا جائے گا، ایف آئی اے نے گرفتار کیا
لاہور: صحافی عمران ریاض کو آج عدالت پیش کیا جائے گا، ایف آئی اے نے گرفتار کیا،ایف آئی اے نے صحافی عمران ریاض کو رات لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ سے حراست میں لے لیا تھا۔
صحافی عمران ریاض نے اپنی گرفتاری سے قبل ٹویٹس میں فالوورز کو صورتحال سے آگاہ کرتے رہے، اور گرفتاری سے قبل ٹویٹ میں بتایا کہ مجھ سے موبائل لے لیا گیا ہے.
عمران ریاض خان نے اپنے ٹوئٹرہینڈل پر رات گئے بتایا کہ انہیں اپنی فیملی کے کام سے متحدہ عرب امارات جانا تھا، لیکن ائرپورٹ جانے پر معلوم ہوا کہ ان کا نام دوبارہ بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔
عمران ریاض نے کچھ دیر بعد ائرپورٹ پر موجود گی کے دوران ہی لکھا کہ انہوں نے آفرکردی ہے کہ کسی کیس میں گرفتاری چاہئیے تو ایف آئی کو بلوالیں، وہ مایوس نہیں کریں گے۔
Comments are closed.