شیخ رشید احمد کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا
شیخ رشید کو رات گئے گرفتار کیا گیا
اسلام آباد: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا، پولیس نے سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق بیا ن دینے پر گرفتارکیا۔
اسلام آباد کی عدالت نے پراسیکیوٹر کی 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی، جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔
آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کرنے کے بیان پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں درج ہے۔
عدالت نے شیخ رشید کی جانب سے پولیس کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست بھی خارج کر دی۔
اس سے قبل سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کو رات گئے گرفتار کیا گیا، شیخ رشیدکا میڈیکل کے بعد جسمانی ریمانڈ کےلئے عدالت پیش کیا گیا ،پولیس نے رات 12 بج کر 40 منٹ پر راولپنڈی ان کی ہائش گاہ سے حراست میں لیا۔
شیخ رشید کو گرفتار کیےجانے کے بعد آج مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت پیش کیا جائے گا اورپولیس شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔
پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ شیخ رشید نشے کی حالت میں تھے، شیخ رشید کے پاس سے مہنگے برانڈ کی شراب برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق شیخ رشید کے قبضے سے ایم 4 رائفل، کلاشنکوف اورآٹومیٹک گن بھی برآمد کی،شیخ رشید کے خلاف آبپارہ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق شیخ رشید نے الزام لگایا ہے کہ آصف زرداری نے عمران خان کو مروانے کیلئے دہشتگردوں کی خدمات حاصل کرلی ہیں، جس کا مقصد آصف زرداری کو بدنام کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق شیخ رشید کےخلاف آبپارہ تھانے میں پی پی راولپنڈی ڈویژن کے صدر راجہ عنایت الرحمان کی درخواست پرمقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولی کلینک میں شیخ رشید کا طبی معائنہ ہوا،شیخ رشید کو ہسپتال کے سی ایم او روم 5 میں منتقل کیا گیا جہاں سی ایم او میں ڈاکٹر انچارج شیخ رشید کا طبی معائنہ کیا۔
طبی معائنے کے دوران پولیس آفیشلز بھی ہسپتال میں موجود رہے،شیخ رشید کا بلڈ پریشر چیک کیا گیا،شیخ رشید کے نبض کی رفتا،شوگر اور دل کی دھڑکن بھی چیک کی گئی۔
پولیس شیخ رشید کو لیکر طبی معائنے کے بعد ہسپتال سے واپس تھانے منتقل کیا ،ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے شیخ رشید کی صحت تسلی بخش قراردیا ہے اورشیخ رشید کی میڈیکل رپورٹ پولیس کے حوالے کر دی ہے۔
Comments are closed.