سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر پولیس کا چھاپہ ، گھر حصار میں لے لیا
گجرات : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر پولیس کا چھاپہ ، گھر حصار میں لے لیا، پولیس کی درجنوں گاڑیوں اور سینکڑوں اہلکاروں نے رہائش گاہ کو حصار میں لئے رکھا۔
ذرائع کے مطابق گجرات میں چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کنجاہڑی ہاؤس پر چھاپا مارا گیا اور بھاری نفری نے رہائش گاہ کو حصار میں لئے رکھا۔
پولیس کی کچھ گاڑیاں رہائش گاہ کے قریب بھی گشت کرتی رہیں پولیس کی موجودگی کے باعث خوف و ہراس کی فضا بنی رہی۔
اس دوران مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی اور انکے بیٹے مونس الہٰی گھر پر نہیں تھے بلکہ دونوں لاہور میں موجود ہیں۔
صرف گھریلو ملازمین گھر پر موجود تھے،میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بھی نہیں بتایاگیا کہ پولیس نے کس مقدمہ میں اور کیوں چھاپہ مارا ہے۔
دوسری جانب پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کے موقف دینے سے انکار کیا گیا اور یہ بھی واضح نہیں ہوا کہ پولیس کیوں آئی ہے۔
Comments are closed.