عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
اسلام آباد: عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے.
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے 7فروری کی تاریخ مقرر کردی،الیکشن کمیشن کے وکیل اور علی بخاری کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی.
عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی آگے بڑھنے لگی، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کے روبرو کیس کی سماعت ہوئی۔۔عدالت نے آج عمران خان کو طلب کررکھا تھا مگر وہ پیش نہ ہوئے۔
جس ریفرنس میں فرد جرم کی کارروائی ہونے والی ہے ۔۔ یہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کےلئےعدالت کو بھیجا تھا۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل علی بخاری سے استفسار کیا ۔۔کہ عمران خان کی طرف سے وکالت نامہ کدھر ہے۔۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے اعتراض عائد کیا ۔۔کہ وکالت نامہ اس وقت تک نہیں آ سکتا جب تک عمران خان خود نہ آئیں ۔۔
وکیل علی بخاری نے عدالت کو جواب دیا۔۔کہ گزشتہ سماعت پر عمران خان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا تھا ۔
عدالت نے علی بخاری کو ہدایت کی ۔۔کہ آج وکالت نامہ بھی جمع کرا دیں، الیکشن کمیشن کے وکیل نے اعتراض عائد کیا ۔۔کہ جب تک شورٹی بانڈز نہیں آ جاتے تب تک یہ وکالت نامہ نہیں دے سکتے.
وکیل کا دوبارہ اعتراض سامنے آنے پر۔۔الیکشن کمیشن کے وکیل اور علی بخاری کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی، جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت سے ۔۔عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنےکیاستدعاکردی۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔۔ اورفرد جرم کےلئے 7 فروری کی تاریخ بھی مقرر کردی۔
عمران خان کی طرف سے آئندہ سماعت پر۔۔ حاضری یقینی بنانے کیلئے 20 ہزار روپے کے شورٹی بانڈز جمع کرائے گئے۔۔
Comments are closed.