وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کی پشاور آمد، زخمیوں کی عیادت کی

52 / 100

پشاور : وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کی پشاور آمد، زخمیوں کی عیادت کی ، دونوں نے ہسپتال جا کر دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو عیادت کی بہتر علاج کی ہدایت کی۔

پشاور پولیس لائنز میں مبینہ خودکش حملہ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر پشاور پہنچے جہاں انہوں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور پشاور پولیس لائنز کے زخمیوں کی عیادت کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم نے واقعے پر ہنگامی اجلاس اور تمام متعلقہ اداروں کے حکام کو طلب کیا۔

مریم اورنگ زیب کے مطابق امن و امان سے متعلق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس دہشت گردی کے اندوہناک واقعہ کے محرکات پر غور کیا گیا، اجلاس میں واقعے پر ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پولیس لائنز دھماکے پر ہنگامی اجلاس میں کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے، شہریوں کا ناحق خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کو پولیس لائنز میں خود کش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دکھائی گئی، شرکاء نے پولیس لائنز حملے میں شہید ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

Comments are closed.