میں پاکستان آگئی ہوں نواز شریف نے پیار بھرا سلام بھیجا ہے، مریم نواز
لاہور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز وطن واپس پہنچ گئی ہیں کارکنوں سے میں کہا میں پاکستان آگئی ہوں نواز شریف نے پیار بھرا سلام بھیجا ہے، مریم نواز نے احساس ہے ملک میں مہنگائی زیادہ ہے.
مریم نواز نےلاہور ایئرپورٹ کے باہر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18جوالائی 2017 کو اقامہ پر نواز شریف کو نکالنا بڑا سانحہ تھا، آنے والےدنوں میں نوازشریف واپس آئیں گے، آپ کا اورمیرامحبوب قائد جلد ہمارے درمیان ہوگا۔
مریم نواز نے کہا کہ وطن اورپارٹی سےوعدہ کرتی ہوں اپنی ذمہ داری نبھاؤں گی،ملک کومشکلات سےنکالنے تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، جلد ہی ترقی کرتا پاکستان واپس آئے گا۔
لیگی رہنما نےعمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ن لیگ کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ تم نواز شریف اور میں نے انتقام نہیں لیا، اللہ کے حساب کا نشانہ بنے ہو۔
مریم نواز نے کہا کہ مجھے اور نواز شریف کو احساس ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے، عمران خان کی 4 سالہ نااہلی نے معیشت کو اس حال تک پہنچادیا، تباہ حال معیشت کی بہتری میں کچھ وقت لگےگا.
انھوں نے کہا کہ اسحاق ڈار معیشت کو گرداب سے نکالیں گے۔کہا عمران خان چند روز قبل حکومت توڑی اور پھر خود رو بھی رہا ہے، وہ جن حکومتوں کے بل بوتے خرچہ چلاتا تھا وہ حکومتیں اپنے ہاتھ سے توڑیں، اب وہ ساری عمر رونےکی تیاری کرے.
ان کا کہنا تھا شیر الیکشن سے نہیں ڈرتے، پنجاب میں بھاری اکثریت سے جیتیں گے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے شاہد خاقان عباسی سے اختلاف کی تردید کی.
مفتاح اسماعیل سے متعلق سوال پر کہا ان سے متعلق کچھ نہیں کہنا مگر یاد رہے کہ پارٹی پہاڑ ہے اور اس سے گرنے والا پتھر بن کہ رہ جاتا ہے.
Comments are closed.