فوادچودھری کا جوڈیشل ریمانڈ ختم، 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

53 / 100

اسلام آباد : فوادچودھری کا جوڈیشل ریمانڈ ختم، 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا، پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی تھی.

جسمانی ریمانڈ دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے جوڈیشل میجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا.

تحریری فیصلہ میں کہا گیاہے کہ پراسیکوٹر کی جانب سے فوادچودھری کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی.

پراسیکوٹر کے مطابق فوادچودھری کا موبائل لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز برآمد کرنی ہیں،پروسیکیوٹر کے مطابق فوادچودھری کا فوٹوگرامیڑک ٹیسٹ کروانا ضروری ہے.

الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے بھی فوادچودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،تحریری فیصلہ میں کہا گیاہے کہ فریقین کے دلائل سننے کے بعد فواد چودھری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیاجاتایے.

فوادچودھری کو 30 جنوری کو دوبارہ عدالت پیش کیاجائے ،تفتیشی افسر کو میرٹ کی بنیاد پر تفتیش کرنے کا سختی سے حکم دیاجاتاہے۔

اس سے پہلے مقامی عدالت نے جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے معاملہ متعلقہ عدالت میں بھجوادیا تھا.

Comments are closed.