کیپٹن صفدر کا ایک بار پھر عمران خان کی اہلیہ کا نام لے ذاتی حملہ
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر کا ایک بار پھر عمران خان کی اہلیہ کا نام لے ذاتی حملہ، کہاعمران خان پیروں کے گھر گیا اور پیرنی لے کر آگیا.
لاہور کے علاقے شام نگر کی یوسی 73 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف نے ہمیشہ سیاست سے زیادہ ریاست کو اہمیت دی لیکن۔
شاہد خاقان عباسی کی موجودگی میں پارٹی کی سینئر نائب صدر مقرر کی گئی اپنی بیوی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کو مریم نواز کی آمد سے امید کی کرن نظر آ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ سیاست سے زیادہ ریاست کو اہمیت دی، آج کل خبریں آ رہی ہیں کہ فلاں پیر عمران خان کے ساتھ مل گیا جب کہ عمران خان پیروں کے گھر گیا اور پیرنی لے کر آگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پیر عمران خان سے یہ کیوں نہیں پوچھتے کہ چھ کلمے آتے ہیں یا نہیں؟ انھوں نے اپنے خطاب کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان پر کھل کر تنقید کی۔
Comments are closed.