الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 43 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا
فائل:فوٹو
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے 43 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔
پی ٹی آئی ممبران کے استعفوں پر الیکشن کمیشن کا آج اجلاس ہوا جس میں ارکان کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے 43 پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کی استدعا کی تھی۔
پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے علاوہ صرف 2اراکین قومی اسمبلی میں باقی رہ گئے۔ پی ٹی آئی کے اب تک 123اراکین کے استعفے منظور کیے جا چکے ہیں، دو اراکین کے استعفے ان کی چھٹی کے درخواست کے باعث منظور نہیں کیے گئے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاوٴس بند ہونے کے باعث ایک روز قبل استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر کو ای میلز کی تھیں جبکہ استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر کو خطوط بھی ارسال کیے گئے تھے۔
Comments are closed.