فواد چوہدری کو لاہور سے گرفتار، اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے
لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو لاہور سے گرفتار، اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے ، پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے.
فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے درج کیا گیا تھا اسلام آباد پولیس نے انھیں گرفتار کیا ہے.
فرخ حبیب نے ایک ٹوئٹ میں گرفتار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو پولیس نے ان کے گھر سے ابھی گرفتار کرلیا ہے امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔
فرخ حبیب نے دو ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پولیس کی یہ گاڑیاں فواد چوہدری کو گرفتار کرکے لے جارہی ہیں۔
پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد پولیس نے لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو فی الحال لاہور میں ہی نامعلوم مقام پر رکھا گیا ہے تاہم کچھ دیر میں انہیں اسلام آباد لے جایا جائے گا۔
Comments are closed.