بجلی بریک ڈاوٴن ، موبائل فون سروس بھی متاثر
فائل:فوٹو
اسلام آباد: ملک میں بجلی کے بریک ڈاوٴن سے موبائل فون سروس بھی متاثر ہوگئی۔بجلی کی عدم فراہم سے صارفین کو ڈیجیٹل والٹ اور رقوم کی ڈیجیٹل ذرائع سے منتقلی میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
ٹیلی کام انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق بجلی بریک ڈاوٴن کے باعث ٹیلی کام کمپنیوں کو خدمات جاری رکھنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ مختلف علاقوں میں نیٹ ورک فیل ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل نیٹ ورک تنصیبات بیک اپ پاور پر چلائی جا رہی ہیں تاہم نیٹ ورک طویل وقت تک بیک اپ پاور پر نہیں چل سکتا۔ نیٹ ورک چلانے کے لیے جنریٹرزکو ایندھن کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کا مزیدکہنا ہے کہ بجلی کی عدم فراہم سے صارفین کو ڈیجیٹل والٹ اور رقوم کی ڈیجیٹل ذرائع سے منتقلی میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
Comments are closed.