گوجرخان کے قریب تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت
راولپنڈی(زمینی حقائق) گوجر خان کے قریب خام تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت ہونے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
اس حوالے سے وزارت پٹرولیم کے ترجمان کے مطابق پٹرولیم ڈویڑن کی کمپنی ماڑی پیٹرولیم نے گوجرخان کے قریب تیل کے ذخائر ملنے کی خوشخبری سنائی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ غوری بلاک کے ڈھاریاں ون ویل سے خام تیل دریافت ہوا ہے جو کہ ماڑی پٹرولیم کی پنجاب میں دوسری بڑی دریافت ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ڈھاریاں ون سے یومیہ 372 بیرل خام تیل ملنیکا تخمینہ لگایا گیا ہے اور نئی دریافت ملک میں انرجی بحران پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگی۔
ترجمان کے مطابق ماڑی گیس غوری بلاک میں 65 فیصد جبکہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ 35 فیصد کی حصے دار ہے۔
Comments are closed.