نیشنل گرڈ میں خرابی کے باعث  بجلی کا ملک گیر بریک ڈاوٴن، 13 گھنٹوں بعد بجلی بحال

49 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: نیشنل گرڈ میں خرابی کے باعث  بجلی کا ملک گیر بریک ڈاوٴن، 13 گھنٹوں بعد بجلی بحال ،  اسلام آباد،راولپنڈی ، کراچی سمیت مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ذرائع پاور ڈویڑن کا کہنا ہے کہ بجلی کی مکمل فراہمی میں 24 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

وزارت توانائی نے بیان میں کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آج صبح 7:34 پر نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہوئی جس سے بجلی کے نظام میں وسیع بریک ڈاوٴن ہوا۔سسٹم کی بحالی پر کام تیزی سیجاری ہے۔وارسک سے گرڈ سٹیشنوں کی بحالی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک گھنٹے میں اسلام آباد سپلائی کمپنی اور پشاور سپلائی کمپنی کے محدود تعداد میں گرڈ بحال کر دئے گئے ہیں۔خرابی این ٹی ڈی سی کی گدو سے بلوچستان جانے والی لائن میں پیدا ہوئی۔ بریک ڈاوٴن سے پورے ملک میں بجلی کی سپلائی معطل ہوئی ہے۔ لیسکو میں بھی تمام گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانسمیشن لائن اور پاور پلانٹ کے درمیان رابطہ منقطع ہونے سے بجلی کی فریکوئینسی کم ہوئی جس کے باعث کیسکیڈنگ ہوئی اور ایک کے بعد ایک پاور پلانٹ ٹرپ ہوگئے۔بجلی معطلی کی دیگر وجوہات اور مسائل کا تعین کیا جارہا ہے۔

پاور پلانٹس بند ہونے سے صوبہ سندھ کے اضلاع ، جنوبی پنجاب ، سیبٹرل پنجاب ، لیسکو کے زیادہ تر علاقے اور آئیسکو ریجن کے زیادہ تر علاقوں میں بجلی بند ہے۔بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے کے الیکٹرک کو ملنے والی بجلی بھی بند ہوگئی جس سے ائیرپورٹ پر کام کرنے والے نظام میں بھی خلل پڑا۔

کراچی کے جناح ٹرمینل ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ کے اہم مقامات پر جینریٹر چلا کر بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

کیسکوچیف کے مطابق بلوچستان بھرمیں بجلی معطل ہے ، کراچی میں بریک ڈاون سے پانی کی پمپنگ بھی متاثر ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کاکہناہے کہ بریک ڈاون کی وجہ کیاتھی تحقیقات کررہے ہیں۔

بجلی کی فراہمی بحال کرنے میں مشکلات کا سامنا،ایک بریک ڈاون کے بعد دوسرے بریک ڈاون نے بحالی کے عمل کو متاثر کیا

ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں بجلی کی فراہمی کا نظام بحال کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،صبح سات بج کر بتیس منٹ پر ٹرانسمیشن لائنز کی ٹرپنگ کے بعد بجلی کا بریک ڈاون ہوا تھا جس کو بحال کرنے کےلئے کوشش شروع کی گئی تو بارہ بج کر پچپن منٹ پر دوبارہ بجلی کا بریک ڈاون ہوگیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے نظام میں فریکوئنسی میں توازن لانے میں مشکلات کا سامنا ہے ملک میں اسوقت بجلی کی پیداوار سات ہزار میگاواٹ کے لگ بھگ ہے مزید ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار میں اضافہ فیکوئنسی کو متوازن کرنے میں معاون ثابت ہوگا.

جس کےلئے مرحلہ وار پاوور پلانٹس کو آپریشنل کرنے کے بعد بجلی کی بحالی ممکن ہوسکے گی
ذرائع کے مطابق فریکوئنسی میں توازن پیدا ہونے کے بعد دوبارہ مرحلہ وار بجلی کی فراہمی کا نظام بحال کیا جائے گا

دوسری جانب وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر کاکہناہے کہ سال کے ان دنوں میں رات کو بجلی کی کم ضرورت ہوتی ہے وولٹج اور فریکونسی کی ویری ایشن کی وجہ سے بریک ڈاون ہوابجلی کی مکمل بحالی میں 10سے 12گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

Comments are closed.