پی ٹی آئی استعفوں کی منظوری کے باوجود قومی اسمبلی کے تین اہم عہدے لینے کی خواہشمند

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اپنے کئی اراکین کے استعفوں کی منظوری کے باوجود قومی اسمبلی کے تین اہم عہدے لینے کی خواہاں ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، چیئرمین پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی (پی اے سی) اور پارلیمانی لیڈر کے معاملے پر اسپیکر راجا پرویز اشرف سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی رہنماوٴں پرویز خٹک اور عامر ڈوگر کو ٹاسک دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے آج رابطہ کیاجائے گا اور ان کی دستیابی کے مطابق ہی ملاقات کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اسپیکر قومی اسمبلی سے 3 عہدے پی ٹی آئی کو دینے کا مطالبہ کرے گی۔

پی ٹی آئی کا موٴقف ہے کہ 35استعفے منظور ہونے کے باوجود پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں بڑی اپوزیشن جماعت ہے، اسی لیے اسپیکر سے اپوزیشن لیڈر ، چیئرمین پی اے سی اور پارلیمانی لیڈر کے عہدے پی ٹی آئی کو دینے کا مطالبہ کیاجائے گا۔

Comments are closed.