شوہر کو اپنی بیوی کی تصویر لینا مہنگا پڑ گیا، شکایت پر 5 ہزار درہم جرمانہ

emirates-husband-was-fined-5-thousand-aed-for-his-wife-photography-hobby
46 / 100

فائل:فوٹو

دبئی: متحدہ عرب امارات میں شوہر کو اپنی بیوی کی تصویر لینا مہنگا پڑ گیا، بیوی کی شکایت پر 5 ہزار درہم جرمانہ کر دیا گیا۔

ایک یورپی خاتون نے فوٹو لینے پر اپنے شوہر کے خلاف نجی زندگی میں مداخلت کی شکایت درج کرا دی اور موقف اختیار کیا کہ میرا شوہر فوٹو گرافی کا جنون کی حد تک شوق رکھتا ہے۔

خاتون نے مزید کہا کہ منع کرنے کے باوجود نامناسب حالات میں بھی تصویر لیتا ہے، غصے اور رونے کی صورت میں بھی اس کا فوٹو گرافی کا شوق ختم نہیں ہوتا۔

یورپی خاتون کا مزید کہنا تھا کہ کئی مرتبہ زبانی اور ایس ایم ایس کر کے شوہر کو ایسا کرنے سے منع کیا لیکن وہ یہ سب کچھ اپنا اختیار مانتے ہوئے باز نہ آیا اور اس نے گھر میں جگہ جگہ سی سی کیمرے لگائے ہوئے ہیں پوچھنے پر اس کی وجہ گھریلو عملے کی نگرانی کو قرار دیا۔

عدالت میں شوہر نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کی اہلیہ نے دروغ بیانی سے کام لیا، اس کی وجہ ذاتی اختلافات ہیں۔

دبئی پولیس کے ماتحت فوجداری شواہد کے ادارے نے سی سی کیمروں کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا کہ شوہر موبائل کی میموری میں اپنی اہلیہ کی تصاویر سٹور کیے ہوئے ہے۔

عدالت نے الزام ثابت ہونے پر شوہر کے خلاف 5 ہزار درہم جرمانہ اور وکیل کی فیس کی رقم ادا کرنے کا پابند بنایا، سول کورٹ سے معاوضے کی درخواست پیش کرنے کا اختیار بھی خاتون کو دیا ہے۔

Comments are closed.