سام سنگ نے 200 میگا پکسل سینسر کا موبائل کیمرا متعارف کرادیا

46 / 100

فائل:فوٹو

اسمارٹ موبائل اور الیکٹرانک آلات تیار کرنے والی جنوبی کورین ملٹی نیشنل کمپنی سام سنگ نے طویل چہ مگوئیوں کے بعد بالآخر 200 میگا پکسل سینسر کا موبائل کیمرا متعارف کرادیا۔گلیکسی ایس 23‘ سیریز کے فونز کو یکم فروری کو پیش کیا جائے گا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’انگیجٹ‘ کے مطابق طویل عرصے سے یہ چہ مگوئیاں تھیں کہ جنوبی کورین کمپنی اپنے آنے والے موبائل ’گلیکسی ایس 23‘ میں 200 میگا پکسل کا کیمرا متعارف کرائے گی، تاہم اب کمپنی نے فون سے قبل سینسر کو پیش کردیا۔

کمپنی نے 200 میگا پکسل سینسر کو متعارف کراتے ہوئے یہ وضاحت نہیں کی کہ مذکورہ کیمرا ’گلیکسی ایس 23‘ میں ہوگا یا نہیں، تاہم چہ مگوئیاں ہیں کہ مذکورہ کیمرا یکم فروری کو پیش ہونے والے موبائلز میں بھی دیا جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے پیش کیے گئے 200 میگا پکسل کے سینسر میں اپڈیٹ ٹیکنالوجی اور سینسرز کا استعمال کیا گیا اور اس سے 8 کے ویڈیوز بھی شوٹ کی جاسکیں گی۔

مذکورہ کیمرہ میں ’ایچ پی تھری‘ ٹیکنالوجی کو شامل کیا گیا ہے جو کہ کیمرے کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کی صلاحیت کو بہترین سے بہترین بنانے میں مددگار ہوتی ہے۔

مذکورہ ٹیکنالوجی سے قبل سام سنگ نے گزشتہ سال پیش کیے گئے فون ’گلیکسی ایس 22‘ میں 108 میگا پکسل کیمرا کے ساتھ ’ایچ پی ٹو‘ کی ٹیکنالوجی دی تھی۔

’ایچ بی‘ ٹیکنالوجی کا عام فہم یہی ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی بدولت موبائل کیمرا قریب سے قریب بنائی گئی ویڈیو کو بھی ہائی ریزولیشن میں بنانے کے اہل ہوتا ہے۔

یعنی کوئی اگر کسی تصویر یا ویڈیو کو زوم کرکے شوٹ کرنے کی کوشش کرے گا تو بھی اس کا رزلٹ ایسا ہی ا?ئے گا، جیسا عام کیمرے رزلٹ ا?تا ہے۔

سام سنگ کے مذکورہ کیمرا سینسر کو کمپنی کا اب تک کا بہترین سینسر قرار دیا جا رہا ہے اور امکان ہے کہ اسے ’گلیکسی ایس 23 الٹرا‘ میں دیا جائے گا، جس کے بہترین ماڈیول کی قیمت پاکستانی چار لاکھ روپے تک جانے کی امید ہے۔

سام سنگ نے تصدیق کردی ہے کہ ’گلیکسی ایس 23‘ سیریز کے فونز کو یکم فروری کو پیش کیا جائے گا۔

Comments are closed.