سکیورٹی فورسزکی بلوچستان کے علاقے میں کارروائی ،4دہشتگرد ہلاک

46 / 100

فائل:فوٹو

راولپنڈی :سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب اور تلسر میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ہوشاب اور تلسر میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد مارے گئے۔

دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں دیسی ساختہ بم ، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ سکیورٹی فورسز کو خصوصی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے علاقے میں داخل کیا گیا جبکہ آپریشن کا مقصد دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو ختم کرنا تھا۔

Comments are closed.