نگران وزیر اعلیٰ تقرر معاملہ ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت کا آئینی وقت آج ختم ہوگا

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت کا آئینی وقت آج رات 10 بجکر 10 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔

گورنر پنجاب نے 14 جنوری کی شب وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کو مشاورت کے لیے خط لکھا تھا۔

اپوزیشن کے نام تاحال سامنے نہیں آسکے جبکہ حکومتی اتحاد نے احمد نواز سکھیرا، ناصر کھوسہ اور نصیر خان کے نام گزشتہ روز گورنر کو تجویز کر دئیے تھے۔

گورنر پنجاب نے یہ نام اتفاق رائے کے لیے اپوزیشن لیڈر کو بھی بھجوا دیے تھے جبکہ ان ناموں میں ناصر کھوسہ ذمہ داری لینے سے معذرت کرچکے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کے نمائندے ملک احمد خان نے گزشتہ روز فون پر وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی سے رابطہ کیا تھا، جس پر ملک احمد خان نے اپوزیشن کی جانب سے جلد نام بھجوانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو جائے گا۔

Comments are closed.