کرپٹ ٹولہ اپنی کرپشن معاف کروانے اور ہمنواوٴں کو نوازنے میں مصروف ہے،مسرت جمشید چیمہ

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء مسرت جمشید چیمہ کاکہناہے کہ کرپٹ ٹولہ اپنی کرپشن معاف کروانے اور ہمنواوٴں کو نوازنے میں مصروف ہے ملکی مسائل کا واحد حل صرف الیکشن ہیں، قوم اس کرپٹ ٹولے کو مزید موقع نہیں دے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پاکستان نے اگلے 2 سال میں 73 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں اور اس وقت ہمارے پاس صرف 4 ارب ڈالر موجود ہیں، ہمارا پیداواری سیکٹر مسلسل تباہ ہو رہا ہے اور بیرونی سرمایہ کاری بھی آدھی رہ گئی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں بھی کرپٹ ٹولہ اپنی کرپشن معاف کروانے اور ہمنواوٴں کو نوازنے میں مصروف ہے، فوری الیکشن واحد حل ہیں اور عوام اس ٹولے کو مزید موقع نہیں دے گی۔

Comments are closed.