قومی اسمبلی میں واپسی معاملہ ، عمران خان نے پارٹی کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس طلب کرلیا

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: قومی اسمبلی میں واپسی کی تیاری کے معاملے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس زمان پارک میں آج طلب کر لیا۔

اجلاس میں قومی اسمبلی میں واپسی کے لئے متعدد تجاویز کا جائزہ لیاجائے گا، قومی اسمبلی میں واپسی نگران سیٹ اپ اور اعتماد کے ووٹ میں شہبازشریف کوٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی کے لئے ہوگی، منحرف ارکان کو قومی اسمبلی میں غیر موثر کرنے کے لئے بھی پی ٹی آئی حکمت عملی مرتب کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں منحرف رکن راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر سے ہٹا کر پارٹی کا اپوزیشن لیڈر لانے کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کا روڈ میپ بھی طے کیا جائے گا۔

Comments are closed.