توہین الیکشن کمیشن کیس،عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل

45 / 100

فائل:فوٹو

راولپنڈی: توہین الیکشن کمیشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے گئے۔

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے۔ جسٹس صداقت علی خان نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس بھی جاری کردیا۔

دوران سماعت تحریک انصاف کی جانب سے فیصل چودھری اور علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 17 جنوری کو حاضری کے لیے عمران خان اور فواد چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔

Comments are closed.