ملک کی برآمدی صنعت کے لیے ترقی کی راہ ہموار کرنا حکومتی ترجیحات میں سرفہرست ہے،اسحاق ڈار

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کاکہناہے کہ برآمدی صنعت کی ترقی ہماری حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے کہا کہ پانچ زیرو ریٹڈ شعبوں کو ایکسپورٹس بڑھانے کے لیے برآمدکنند گان کی ضرورت کے مطابق خام مال ،پرزوں اور دیگرمتعلقہ سامان کی درآمد کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

 

وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کی برآمدی صنعت کے لیے ترقی کی راہ ہموار کرنا ہماری حکومت ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

Comments are closed.