بلدیاتی الیکشن، انتخابی سامان منتقل کرنے والی گاڑیاں ڈسپیج سینٹر پہنچ گئیں

45 / 100

فائل:فوٹو

کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے انتخابی سامان منتقل کرنے والی گاڑیاں ڈسپیج سینٹر پہنچ گئیں۔ریٹرننگ افسران کا کہنا ہے کہ 11 بجے کا وقت دیا گیا ہے جبکہ 12 بجے تک انتخابی سامان کی تقسیم شروع کردی جائے گی۔

بلدیاتی الیکشن میں انتخابی سامان کو ڈسپیج سینٹر سے پولنگ اسٹیشنز منتقل کرنے والی گاڑیاں اضلاع کے مختلف مراکز پہنچ گئیں تاہم عملہ موقع پر موجود نہیں تھا۔

ریٹرننگ افسران کا کہنا ہے کہ 11 بجے کا وقت دیا گیا ہے جبکہ 12 بجے تک انتخابی سامان کی تقسیم شروع کردی جائے گی۔

دوسری جانب کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی انتخابات کے دوران دہشت گردی کا خدشہ ہے، اس حوالے سے پولیس حکام نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا واضح فیصلہ آچکا ہے، اب کوئی وجہ نہیں کہ بلدیاتی الیکشن التوا کا شکار ہوں۔

خیال رہے کہ کراچی کے ساتوں اضلاع میں انتخابی سامان کی ترسیل کے لیے مختلف مراکز بنائے گئے ہیں۔

Comments are closed.