الحمد للہ عمران خان کا نظریہ پھر سرخرو ہوگیا، مسرت جمشید چیمہ

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت اور رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ الحمد للہ عمران خان کا نظریہ پھر سرخرو ہوگیا، اب پی ڈی ایم کے پاس الیکشن سے بھاگلنے کا کوئی بہانہ نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں رہنما پی ٹی آئی مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ الحمدللہ! تحریک انصاف اور ق لیگ کے 186 ممبران نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی پر اعتماد کا اظہار کر کے گورنر، پی ڈی ایم کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ رسید کر دیا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ الحمدللہ عمران خان کا نظریہ پھر سرخرو ہوگیا اور انشاء اللہ آئندہ سیاست کے فیصلے بھی صرف عمران خان کے ہی چلیں گے، اب پی ڈی ایم کے پاس الیکشن سے بھاگنے کا کوئی بہانہ نہیں۔

Comments are closed.