طالبان حکومت کا بیوٹی پارلرز اور خواتین دکانداروں کو دکانیں بند کرنے کا حکم

46 / 100

فائل:فوٹو

کابل:افغانستان میں طالبان حکومت نے بیوٹی پارلرز اور خواتین دکان داروں کو دکانیں بند کرنے کا حکم دے دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق طالبان نے افغانستان میں خواتین کو بیوٹی سیلون بند کرنے کے لیے 10 روز کی مہلت دی ہے۔ تجارتی مراکز میں خواتین اور لڑکیوں کے کام کرنے پربھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

یاد رہے کہ طالبان لڑکیوں کی یونیورسٹیوں میں تعلیم پر، پارکس میں خواتین کے جانے پر بھی پابندی لگا چکے ہیں۔ طالبان حکومت کو خواتین کی تعلیم اور کام پر پابندیاں عائد کرنے پرعالمی برادری کی سخت تنقید کا سامنا ہے۔

Comments are closed.