ایمنسٹی سکیم پر کابینہ میں اختلاف، معاملہ آئندہ اجلاس تک چلا گیا
اسلام آباد(زمینی حقائق)ایمنسٹی اسکیم سے متعلق کابینہ خصوصی اجلاس، ایمنسٹی اسکیم پر کابینہ ارکان کا اختلاف برقرار رہا،وزراء نے قوم سے خطاب کی بھی تجویز دی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وزراء نے کہا موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال میں کوئی اسکیم کامیاب نہیں ہو سکے گی، ایمنسٹی اسکیم کی بجائے ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا جائے۔
اثاثہ جات ظاہر کرنے کے حوالے سے ایمنسٹی سکیم پر مسلسل دوسرے روز کابینہ اجلاس میں مشاورت جاری رہی تاہم بدھ کو بھی ایمنسٹی سکیم پر اتفاق رائے نہ ہو سکا۔
وفاقی وزراء نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم کی وجوہات اور مقاصد کے حوالے سے وزیر اعظم قوم کو اعتماد میں لیں، ارکان نے کہا موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال میں کوئی اسکیم کامیاب نہیں ہو سکے گی۔
کابینہ ارکان ایف بی آر کی کاروائیوں پر بھی پھٹ پڑے، کہا ایف بی آر کی کاروائیوں سے مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورتحال ہے، لوگ پیسہ مارکیٹ سے نکال رہے ہیں، بیرون ملک سے اثاثے وطن واپس کیسے لائیں گے۔
موجودہ ملکی صورتحال میں کوئی اسکیم کامیاب نہیں ہو سکتی، کابینہ ارکان، ایف بی آر میں اصلاحات کے بغیر ٹیکس نیٹ نہیں بڑھایا جا سکتا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے ایف بی آر میں اصلاحات میں پیش رفت پر کابینہ کو اعتماد میں لیا، اسد عمر نے کہا اصلاحات پر وقت لگتا ہے یہ بات سب کو سمجھنی چاہیے۔
وزیراعظم عمران خان نے ایمنسٹی اسکیم پر کابینہ ارکان کو مزید تجاویز دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کابینہ اجلاس میں ایمنسٹی اسکیم کی منظوری پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
Comments are closed.