احتجاج اور کارِسرکار میں مداخلت کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کے احتجاج اور کارِسرکار میں مداخلت کے کیس میں عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔

دوران سماعت عمران خان کے وکیل بابراعوان انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرکے کیس کی آئندہ سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی۔

Comments are closed.