آرمی چیف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مستحکم بنانے پر اتفاق

45 / 100

فوٹو:انٹرنیٹ

ریاض :پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔جس میں و طرفہ تعلقات مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد دی ۔

سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے سرمائی کیمپ میں پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد دی اور دو طرفہ تعلقات مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون کو بھی فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔

گزشتہ روز پاک فوج کے سربراہ نے عمرہ ادا کیا تو ان کے لیے خانہ کعبہ کے دروازے بھی کھول دئیے گئے۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی ملاقات کی۔سعودی وزیر دفاع نے جنرل عاصم منیر کو پاکستانی فوج کا سربراہ بننے پر مبارکباد دی اور ملاقات میں برادر ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور پائیداری پر زور دیا گیا۔

خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب گئے ہیں جس کے بعد وہ متحدہ عرب امارات کا دورہ بھی کریں گے۔

Comments are closed.