پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیر نو کے لئے 9 جنوری کو جنیوا میں عالمی کانفرنس ہوگی،دفترخارجہ

46 / 100

فائل:فوٹو

دفترخارجہ کی خاتون ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہاہے کہ پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیر نو کے لئے 9 جنوری کو جنیوا میں عالمی کانفرنس ہوگی۔ امید ہے عالمی برادری پاکستان کی مدد کرے گی امریکہ کے ساتھ معاشی معاملات سمیت اہم امور پر بات چیت جاری رہتی ہے۔معاشی معاملات پر دوست ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں سے رابطوں میں ہیں۔

وزارت خارجہ میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ جنیوا میں ہونے والی کانفرنس کی صدارت وزیراعظم محمد شہباز شریف اور اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کریں گے۔

ترجمان کاکہناہے کہ کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلی اور پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر بحث ہوگی۔جبکہ عالمی رہنما اور عالمی معاشی ادارے اور این جی آوز کے نمائندگان کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر اور پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں کشمیر میں گزشتہ ہفتے چار معصوم کشمیریوں کا بہیمانہ قتل کیا گیا۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

ترجمان نے کہا کہ آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی کڑی ہے۔جبکہ پاکستان اقوام متحدہ کا زمہ دار ملک ہے اور اس آزاد افغانستان کا حامی ہے جو ہمسایوں کے ساتھ امن کے ساتھ تعلقات رکھے۔

Comments are closed.