آرمی چیف کاسعودی عرب اوریواے ای کادورہ ،سعودی وزیردفاع سے ملاقات میں عسکری اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

45 / 100

فائل:فوٹو

 

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر گزشتہ روز سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف 10 جنوری تک دورے پر ہیں، اس دوران وہ برادر ملکوں کی قیادتوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں فوجی تعاون کے ساتھ دو طرفہ امور پر بات چیت ہوگی۔

دوسری جانب سعودی خبر ایجنسی کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گزشتہ روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے دارالحکومت ریاض میں ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین عسکری و دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

 

سعودی وزیر دفاع نے جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں خطے کی صورت حال اور دیگر بین الاقوامی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔

Comments are closed.