اسحاق ڈارکو وزیرخزانہ بننے کا بہت شوق تھا، میرے خلاف مہم چلائی، مفتاح اسماعیل

58 / 100

عثمان گیلانی

لیہ: اسحاق ڈارکو وزیرخزانہ بننے کا بہت شوق تھا، میرے خلاف مہم چلائی، مفتاح اسماعیل کاانکشاف، سابق وزیرخزانہ نے کہا مجھے پہلے ہی اندازہ تھا اسحاق ڈارایسا کریں گے۔

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک یوٹیوب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کھل کرباتیں کیں اور کہا کہ مجھے بہت غلط طریقے سے وزارت سے ہٹایا گیا اس کا مجھے افسوس ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا اسحاق ڈار نے وزیر خزانہ بننے سے 6 مہینے پہلے ہی میرے خلاف مہم شروع کردی تھی، ڈاکٹر دانش کو انٹرویو سمیت کئی جگہ میرے خلاف باتیں کی گئیں۔

انھوں نے کہا اسحاق ڈارنے اس لیے میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا ۔وہ اپنے علاوہ پارٹی میں کسی کو وزیر خزانہ نہیں دیکھ سکتے۔

سابقہ وزیر خزانہ نے کہا کہ اسحاق ڈار میرے خلاف پروپیگنڈا کر وایا ۔ نواز شریف کی بیٹی کے سسر ہونے کی وجہ سے اسحاق ڈارکو پارٹی میں زیادہ اہمیت ملی۔

انھوں نے کہا کہ سحاق ڈار نے وزارت خزانہ سنبھالنے سے پہلے بڑے بڑے دعوے کئے ، ڈالر کو180 پر واپس لانے کا کہا گیاکہا وہ دودھ اورشہد کی نہریں بہا دیں گے جو کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

اس سوال پر کیا آپ کو وزارت سے ہٹنے پر پارٹی سے کوئی شکایت ہے مفتاح نے کہا مجھے وزیر خزانہ ہٹنے سے کوئی شکایت نہیں لیکن جس طریقہ سے مجھے فارغ کیا گیا وہ غلط تھا۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈارنے ان کے خلاف ٹی وی پہ پروگرام کروائے اور ان کے خلاف پروپیگنڈا کروایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے جس طریقہ سے ہٹایا گیا وہ مجھے ضررو ناگوار گزرا ہے،مفتاح نے ایک سابق خاتون رہنما کے حوالے سے کہا کہ میں نے ان سے پہلے کہہ دیا تھا کہ میں چھ ماہ تک معیشت کو ٹریک پر لاسکتا ہوں مگر 6 ماہ بعد ہٹا دیا جائے گا۔

انھوں نے کہا پارٹی میں تقسیم کا تو نہیں کہہ سکتا مگر لوگوں کے اپنے اپنے مفادات ہوتے ہیں، یہ بھی کہ اسحاق ڈار نوازشریف کی بیٹی کے سسر ہونے کے ناطے ان سے زیادہ قریب ہیں۔

عمران خان کو بطور کھلاڑی پسند کرنے کے سوال پر مفتاح اسماعیل نے کہا سچی بات ہے وہ میرے آئیڈل نہیں تھے لیکن یہ بات درست ہے کہ عمران خان اچھے سیاستدان ضرور ہیں۔

Comments are closed.