ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مزید 2 مریض دم توڑ گئے

46 / 100

فائل:فوٹو

 

اسلام آباد: ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 مریض انتقال کر گئے۔جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0.43 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5 ہزار 126 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 22 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0.43 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

ملک میں کئی ماہ سے کورونا وائرس کے پھیلاوٴ کی شرح بتدریج کم ہورہی تھی، تاہم گزشتہ روز 2 مریض جان کی بازی ہارگئے۔ این آئی ایچ کے مطابق 14 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ملک میں کورونا کے نئے ویرینٹ کے آنے کی خبریں زیر گردش تھیں، جس پر قومی ادارہ صحت کی جانب سے باقاعدہ تردید کی گئی تھی۔

این آئی ایچ کے مطابق کورونا کی نئی قسم کا تاحال کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، البتہ ملک میں نئے ویرینٹ سے نمٹنے کے حوالے سے انتطامات مکمل ہیں۔

Comments are closed.