مریم نواز مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مقرر

45 / 100

فائل:فوٹو

 

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کا تنظیمی فیصلہ کرتے ہوئے مریم نواز کو سینئر نائب صدر مقرر کردیا ہے۔

 

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کے مطابق پارٹی صدر کے دستخط سے فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق مریم نواز کو مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہباز شریف نے مریم نواز کو پارٹی کا چیف آرگنائزر بھی مقرر کردیا جس کے بعد انہیں مسلم لیگ ن کی تنظیم نو کی ذمے داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز تمام سطحوں پر پارٹی کو ری آرگنائز کریں گی۔

Comments are closed.