بگ بیش لیگ کے میچ کے دوران کھلاڑی نے ناقابل یقین کیچ ،ویڈیووائرل

45 / 100

فوٹو:سوشل میڈیا

کینبرا:آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے میچ کے دوران کھلاڑی نے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا جبکہ بلے باز کو آوٴٹ قرار دینا موضوع بحث بن گیا۔

سڈنی سکسرز کے بلے باز جورڈن سلک نے چھکا لگانے کی کوشش کی لیکن برسبین ہیٹ کے فیلڈر مائیکل نیسر نے باوٴنڈری پر کیچ پکڑ کر بلے باز کو پویلین بھیج دیا۔

مائیکل نیسر کی جانب سے منفرد انداز میں کیچ لینے کے بعد کھلاڑی کا آوٴٹ ہونا موضوع بحث بنا ہوا ہے اور کئی کرکٹ مبصرین اس قانون کو بدلنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

برسبین ہیٹ کے فیلڈر مائیکل نیسر کیچ پکڑتے ہوئے باوٴنڈری کے اندر گئے تو انہوں نے گیند کو ہوا میں اچھالا لیکن گیند پھر بھی باوٴنڈری کے باہر ہی رہی تو انہوں نے چھلانگ لگا کر گیند کو دوبارہ پکڑ کر باوٴنڈری کے اندر اچھال دیا اور پھر خود بھی اندر آکر کیچ پکڑ لیا۔

فیلڈر کی جانب سے ایسا کیچ پکڑنے پر تھرڈ امپائر نے جائزہ لینے کے بعد بلے باز کو آوٴٹ قرار دیا، جس کے بعد معاملہ بحث کی شکل اختیار کر دیا۔

خیال رہے کہ لیگ کے اس میچ میں برسبین ہیٹ نے سڈنی اسکسرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔

Comments are closed.